دیوبندیوں کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ہذا میں کہ: علمائے دیو بند کے پیچھے کسی سنی صحیح العقیدہ کی نماز ہوگی یا نہیں؟ مدلل جواب دے کر ممنون فرمائیں۔ المستفتی محمد عیم صدیقی رضوی قادری مصطفوی، یتیم ۶۳۷ رحسن منزل، الہ آباد
قول علمائے حرمین طیبین در حق علمائے دیابنہ ! دیابنہ کو امام بنانا ایسا ہے جیسے کسی مجوسی کو امام بنانا ! کافر کی تعظیم کفر ہے! الجواب: دیو بندی ایسے کا فر ومرتد بیدین ہیں کہ علمائے حرمین شریفین ہند وسندھ نے بالا تفاق فرمایا کہ جو اُن کے کفریات پر مطلع ہو کر انہیں کا فرنہ جانے ، ان کے کفر و عذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہے تو ان کے پیچھے معاذ اللہ کی سنی صحیح العقیدہ کا نماز پڑھنا ایسا ہے جیسے کوئی کسی مجوسی یا بت پرست کو امام بنالے۔ فتح القدیر میں ہے: ان الصلاة خلف اهل الاهواء لا تجوز (1) لہذا ان کے پیچھے نماز باطل محض بلکہ دانستہ انہیں امام بنانا بحکم فقہاء کفر ۔ در مختار میں ہے : ” تبجیل الکافر کفر (۲) واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ر جمادی الاولی