بدمذہبوں کا لقمہ، عید گاہ بریلی کا وقت اور قعدہ اخیرہ بھول کر قیام کرنے کا حکم
بدمذہبوں کا لقمہ دینا مفسد نماز ہے! اگر امام نے سہو ا قعدہ اخیرہ نہ کیا، قیام یا حد قیام کو پہنچ گیا تو کیا کرے؟ (1) بریلی شریف کی عید گاہ میں نماز کتنے بجے ہوگی ۔ (۲) کیا نماز میں غیر مقلد، وہابی ، دیو بندی، قادیانی وغیرہ فرض یا تراویح میں امام کو لقمہ دے سکتا ہے؟ (۳) نماز میں قعدہ اخیرہ نہیں کیا تھا قیام کر لیا یا قیام کی حد تک پہنچ گیا تین بارسبحان اللہ کہنے کے برابر نہیں ظہرا یاد آتے ہی یا لقمہ ملتے ہی قعدہ کو پلٹ آیا سجدہ سہو کرنا چاہئے یا نہیں؟ المستفتی: سمیع احمد ، پیش امام جامع مسجد گوشل بازار مین پوری
الجواب: (1) ساڑھے دس بجے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) نہیں اور اس کا لقمہ لیا تو نماز نہ ہوگی مگر یہ کہ امام بلا تامل اس پر عمل کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) سجدہ سہو کرے کہ اتنی دیر تین تسبیح سے زائد کے لئے کافی ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۱۷ ررمضان المبارک ۱۴۰۲ھ