نماز میں لاؤڈاسپیکر کا استعمال ناجائز وممنوع ہے!
عالی جناب مفتی و عالم صاحب ! السلام علیکم نا چیز آپ کی خدمت اقدس میں مسئلہ روانہ کر رہا ہے برائے کرم آپ شرعی طور پر جواب دے کر کارکنان کو شکریہ کا موقع دیں۔ مسئلہ: مسجد میں اکثر بڑی جماعت مثلاً جمعہ اور عیدین کی نماز میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ہوتا ہے کیونکہ لاؤڈ اسپیکر نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔ آپ برائے کرم مطلع کریں کہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں ؟ اگر اسپیکر کے سلسلے میں یہ ڈر ہو کہ یہ ایک مشین ہے کسی وقت بھی خراب ہو سکتی ہے تو کیا ایسا نہیں کیا جا سکتا کہ بڑی جماعت کیلئے لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ مکبر کا بھی انتظام ہوتا کہ اگر مشین خراب ہو بھی جائے تو نماز میں کوئی گڑ بڑی کا خدشہ نہ ہو۔ آپ برائے مہربانی اس مسئلے کا موثر جواب دیں کہ آپس کے اختلافات ختم ہو جا ئیں ۔ فقط والسلام المستفتی بسکریٹری مسجد هذا
الجواب: لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نماز میں ناجائز ممنوع ہے اسکی اجازت کسی طرح نہ ہوگی۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله