سردی کے باعث نماز کے دوران مسجد کے دروازوں پر پردہ لٹکانے کا حکم
مسجد کے اندرونی دروں پر وقت جماعت پردوں کا لٹکانا کیسا؟ کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: مسجد کے اندر والے دروازے میں پردہ لڑکا یا ہوا ہے کیا جماعت کھڑی ہونے کے وقت پردہ سمیٹ دیا جائے یا لٹکا دیا جائے کیونکہ جاڑے کا زمانہ ہے تاکہ نمازی کو ٹھنڈ کی وجہ سے تکلیف نہ ہو اور بعض کا کہنا ہے کہ پردہ سمیٹ دیا جائے تا کہ جماعت کھڑی دیکھ کر لوگوں کو عبرت حاصل ہوا اور نماز کیلئے آئیں اگر دونوں قول درست ہے توکس قول کو ترجیح دی جائینگی۔ دل جواب عنایت فرما ہیں۔
الجواب: مستانی : عبد الله، بریلی یہ بلا وجہ کی بحث ہے جس سے احتراز ضروری ہے۔ ٹھنڈ کی وجہ سے بلا شبہ پردہ لٹکانے کی ضرورت ہے۔ پردہ سمیٹنے پر اصرار بے محل ہے اور نماز کا علم کوئی دیکھنے پر موقوف نہیں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۲۴ محرم الحرام ۱۳۹۸ھ