نو مسلمہ سے نکاح کرنے والے اور چکری (جوا) کے کاروبار میں ملوث شخص کا سماجی بائیکاٹ
(۲) یہاں ایک مسلمان شخص ہے جو پہلے ایک غیر قوم کی عورت سے اپنے ناجائز تعلقات رکھتا تھا چند سال ہوئے اس نے اس عورت کو اسلام میں داخل کر لیا وہ عورت خود، خوشی کے ساتھ مسلمان ہوگئی با قاعدہ شرعی نکاح وکیل گواہوں کی موجودگی میں جماعت مسلم کی حاضری میں اس سے توبہ کرائی گئی اس تو بہ کے بعد اسے کلمہ پڑھایا گیا ایمان مفصل اور ایمان مجمل پڑھوایا گیا اس کے بعد عقد ہوا۔ بعد از عقد مسلمانوں نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی نہ اس کو دعوت دی جاتی ہے نہ اس سے کسی معاملہ میں چندہ لیا جاتا ہے۔اس سے قبل جب کہ وہ حرام کاری میں مشغول تھا اس سے کھانے پکوائے جاتے شادی وغیرہ میں گیارہویں شریف وغیرہ میں وہ کھانا وغیرہ پکانا اچھا جانتا ہے مگر اب جبکہ بے معنی میں مسلمان ہو گیا ہے اس سے نفرت کی جاتی ہے وہ اگر کسی محفل میلاد یا کسی پاک مجلس میں آتا یا اسکے بچے وغیرہ آتے ہیں تو کچھ صاحبان اس مجلس سے اٹھ کر باہر چلے جاتے ہیں اگر وہ اندر کے کمرے میں ہو تو یہ لوگ باہر چلے جاتے ہیں اگر وہ باہر برآمدے میں ہو تو یہ لوگ اندر چلے آتے ہیں وجہ پوچھی گئی تو ان لوگوں کا کہنا کہ اس کا طریقہ معاش اچھا نہیں ہے یہ بازار بازار چکری لیکر جاتا ہے چکری والا جو کہ ایک قسم کا جوا ہے اس سے ہم لوگ اسیلئے بائکاٹ کرتے ہیں جہاں یہ جائے گا ہم لوگ نہیں جائیں گے جو اس کو دعوت دے گا اس کا بھی یہی حال کریں گے۔ از راہ کرم اس مسئلہ سے آگاہ کیجئے کہ ان لوگوں کا عمل ٹھیک ہے؟ کیا ایک مسلمان کے ساتھ یہ سلوک جائز ہے؟ اسی وجہ سے وہ مسجد نہیں آتا کہ اگر میں مسجد میں جاؤں گا تو لوگ خانہ خدا میں بھی جانا چھوڑ دیں گے میری وجہ سے جماعت کمزور ہو جائے گی سر کار اس کے متعلق کوئی رائے دیں یا ایسے شخص کو کوئی مسئلہ بتا دیں۔ غریب پرور ہے یتیموں ،غریبوں، مسافروں کی خلوص سے قومی خدمت کرتا ہے غریب کی مدد کیلئے دل و جان سے حاضر ہے خوش خلق ہے صرف ایک ہی بات ہے کہ اپنا اور اپنے بال بچوں کا گزارا چکری سے کرتا ہے حضور کو چکری کے متعلق صاف صاف لکھتا ہوں چکری ایک قسم کی گول چیز ہے جس طرح سے کمہار کے برتن کا پہیہ اس کو ایک کاغذ پر رکھ دیا جاتا ہے جس کاغذ پر کچھ تصویریں
(۲) سوال میں مذکور چکری کا چلانا اور اس سے اس طرح روپیہ حاصل کرنا بلا شبہ جوا ہے شخص مذکور گنہگار ہے اس پر فوراً تو بہ لازم ہے تو بہ نہ کرے تو اس سے قطع تعلق ضروری ہے۔ والمولیٰ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں قادری از هری غفرله