عقائد کے متعلق سوال کرنے اور غلط قراءت کرنے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم
علمائے کرام اس کا جواب جلد عنایت فرمائیں کہ شریعت محمدی کے نزدیک زید کا پوچھنا درست تھا عقائد کے متعلق اور زید کا یہ کہنا بھی درست تھا کہ نماز نہیں ہوئی اور شریعت محمدی کے نزدیک پیش امام صاحب اور قاری صاحب کا کیا حکم ہے۔ عقائد کے متعلق جو قاری صاحب کا اعتراض ہے وہ درست ہے یا نہیں؟ المستفتی . فقیر محمد حامد رضا خاں رضوی نوری
الجواب: معرفت فرید الدین مکان نمبر ۶۹۹، محلہ ہٹہ بہا در گنج، الہ آباد عقائد کے متعلق زید کا پوچھنا کچھ مضایقہ نہیں رکھتا بلکہ ناواقلی کی بنا پر اگر اسے کچھ شک تھا تو پوچھنا ضروری تھا اس پر قاری مذکور کا اعتراض درست نہیں اور نماز اس امام کے پیچھے نادرست ہے کہ وہ غلط پڑھتا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب ۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القولی دار الافتاء منظر اسلام بریلی شریف ۱۰ / جمادی الاولی ۱۴۰۳ھ