اسٹیل کی چین دار گھڑی پہن کر نماز پڑھنے اور مسجد میں ایئر فریشنر کے استعمال کا شرعی حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسائل کے بارے میں کہ: (1) اسٹیل کی چین دار گھڑی پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ نماز ہوگی یا نہیں؟ (۲) مسجد کے اندر فرش کے او پر امیر فریشنر جس میں الکویل اور خوشبو بھی ہوتی ہے، وہ لگانا جائز ہے یا نہیں ؟ اس کار پیٹ پر نماز ہوگی یا نہیں؟
الجواب: لمستفتی :محمد ہاشم نوری رضوی قادری ، دبئی (1) اسٹیل پیتل وغیرہ کی چین کا استعمال ناجائز و گناہ ہے اسے پہن کرنماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) الکوہل شراب ہے جس چیز میں اس کی ملاوٹ ہو، وہ ناپاک ہے اس کا استعمال حرام و گناہ ہے اور اگر فرش پر وہ لگ جائے تو وہ فرش نا پاک ہوگا اور اس پر نماز نہ ہوگی جبکہ قدر درہم سے زائد آلودہ ہو اور اگر وہ ہوا میں اُڑ گیا، فرش پر اس کا کوئی اثر نہ ہوا تو نماز ہو جائیگی۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله الجواب صحیح۔ واللہ تعالی اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی