کتنے سال کا بچہ اذان واقامت کہہ سکتا ہے اور بالغ ہونے کی مدت کا بیان
کتنے سال کا بچہ اذان واقامت کہہ سکتا ہے؟ بالغ ہونے کی مدت کیا ہے؟ کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ: زید پندرہ سال کا لڑکا ہے دیکھنے میں بارہ سال کا معلوم ہوتا ہے اور اس لڑکے سے پانچوں وقت اذان و صلوۃ و کبیر داوائی جاتی ہے کیا اس لڑکے سے اذان ، صلوۃ و تکبیر پڑھوا سکتے ہیں یا نہیں یا وہ لڑ کا پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ لڑکا کتنے سال میں بالغ ہو جاتا ہے اور لڑکی کتنے سال میں؟ مہربانی فرما کر دلائل کے ساتھ جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں عین کرم ہو گا۔ فقط ۔ والسلام المستفتی :عبدالصمد، محلہ صالح نگر بریلی شریف
الجواب: پڑھ سکتا ہے جبکہ اذان صحیح پڑھ سکتا ہو اور لڑکا لڑکی پندرہ سال میں بالغ ہوتے ہیں اور علامت بلوغ اس عمر سے پہلے ظاہر ہو جائے تو پندرہ سال سے پہلے ہی بالغ قرار پائیں گے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله