ٹخنوں سے نیچے والے پائجامہ کو اوپر سے موڑ کر نماز پڑھنے کا حکم
پائجامہ یا شلوار جو ٹخنوں سے نیچا نہ ہوا اسے پہن کر نماز پڑھے !ایا محب امہ گھرس کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے! کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ: ایسا پائجامہ یا شلوار جو ٹخنے سے نیچے تک لمبا ہو، اس کو اوپر سے گھرس کر نماز پڑھنے پر نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی یا نہیں؟ المستفتی: فرحت اللہ خان، بریلی
الجواب: پائجامہ یا شلوار جو ٹخنوں سے نیچا نہ ہو، پہن کر نماز پڑھنا چاہئے اور اسی پائجامے کو گھرس لینا مکروہ تحریمی ہے کہ اس میں کف ثوب اور کف ثوب مکروہ تحریمی ہے اور اس کے ساتھ نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی۔ حدیث میں ہے: عن ابن عباس قال امر النبی صلی الله تعالی علیه وسلم ان يسجد على سبعة اعضاء ،، ولايكف شعر اولا ثوبا (1) یعنی مجھے حکم ہوا کہ سات ہڈیوں پر سجدہ کروں اور کپڑا اور بال نہ سمیٹوں نہ باندھوں۔ واللہ تعالیٰ اعلم