پائجامہ موڑنے، سنت فجر، بغیر میانی کے لباس اور جیب میں تصویر والے سکوں کے متعلق سوالات
پائجامہ یا چینٹ وغیرہ کو اوپر موڑنا کیسا؟ طلوع صبح صادق کے بعد سنت فجر کے علاوہ کوئی نفل نہیں! پیسوں کو جیب میں رکھ کر نماز پڑھنے کا حکم کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ : (1) پائجامہ پینٹ وغیرہ کو اوپر موڑنا کیسا ہے؟ اور نیچے کی طرف باہر موڑ نا کیسا ہے؟ (۲) فجر کی نماز میں جماعت کھڑی ہونے کے بعد سنت یا نفل شروع کر سکتے ہیں یا نہیں؟ (۳) پائجامے یا چڑی میں میانی نہیں رہنے سے نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ یا پھر اگر دونوں میں سے ایک کپڑے میں ہی میانی رہے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ (۴) اسلام میں تصویریں رکھنا حرام فرمایا گیا ہے، لیکن پیسوں میں تصویر ہوتی ہیں جن پیسوں کو آدمی جیب میں رکھ کر مسجدوں میں نمازیں پڑھتے ہیں، اس بارے میں فرما ئیں کہ پیسوں کو جیب میں رکھ کر مسجد میں جانا اور نماز پڑھنا کیسا ہے؟ (۵) سجدے میں جاتے وقت پہلے زمین پر گھنٹے پھر ہاتھ پھر ناک پھر ماتھا رکھا جاتا ہے، اس دوران میں اگر ہاتھ زمین پر رکھنے کے بعد سرک جائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ (1) جب سجدہ کیا جاتا ہے، اس وقت پورا دایاں پیر جبکہ سر کا یا نہیں جاتا ، اگر دھو کہ سے سرک جائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ المستفتی : سید ساجد علی | معرفت قاسم ٹیلر بازار روڈ ، چاند میٹا ضلع چھند واژه (ایم پی )
(1) نماز میں اس سے کراہت تحریمی ہوگی اور نماز واجب الاعادہ ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) طلوع صبح صادق کے بعد سنت فجر کے علاوہ کوئی نفل نہیں، سنت فجر پڑھی جائے جبکہ جماعت ملنے کا غالب گمان ہو ، اگر چہ التحیات میں ہی سہی ، ورنہ جماعت میں شرک ہو جائے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) نماز ہو جائے گی۔ (۴) جائز ہے کہ اس صورت میں تصویر چھپی رہتی ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۶۵) کہ نماز دونوں صورت میں ہو جا ئیگی پسر کا نانہیں چاہئے ،سرک جائے تو حرج نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۱۹ رذی قعدہ ۱۴۰۱ھ