نماز میں چادر اوڑھنے کا طریقہ
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسائل ذیل میں کہ: نماز میں چادر اوڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟ بعض لوگ کاندھے سے چادر اوڑھ کر اور ایک سرا دوسرے کاندھے پر ڈالکر نماز پڑھتے ہیں لہذا چادر کو کاندھے سے اوڑھنا چاہئے یا سر سے اوڑھنا چاہئے؟ صاف صاف جواب تحریر فرمائیں۔
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
سر سے اوڑھنا چاہئے فتاویٰ رضویہ میں منقول ہے کہ ابونعیم نے عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی رسول اللہ صلی لا یہی تم فرماتے ہیں: لا ينظر الله الى قوم لا يجعلون عمائمهم تحت ردائهم یعنی فی الصلوة یعنی اللہ تعالیٰ اس قوم کی طرف نظر رحمت نہیں فرماتا جو نماز میں اپنے عمامے اپنی چادروں کے نیچے نہیں کرتے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۳ · صفحہ ۱۹۱–۱۹۲
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
تارکِ نماز اور عورتوں کا لباس پہننے والے نامرد کے پکے ہوئے کھانے کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
حضور علیہ السلام کی یاد میں استغراق سے نماز معاف ہونے کے باطل قول کا رد
باب: کتاب الصلوٰۃ
حالت قیام میں دونوں پیروں کے درمیان مستحب فاصلہ کی مقدار
باب: کتاب الصلوٰۃ
الصاق کعبین کا حکم، حالت سجدہ میں انگلیوں کا پیٹ زمین پر لگانا اور شریعت کی لغوی تحقیق
باب: کتاب الصلوٰۃ
نماز کی فرضیت کا منکر کافر بے دین ہے
باب: کتاب الصلوٰۃ