جسے سورۃ فاتحہ اور قل کے علاوہ کوئی سورہ یاد نہ ہو، اس کی نمازوں کا حکم
جسے سورۃ فاتحہ اور قتل کے علاوہ کوئی سورہ یاد نہ ہو، ساری نمازیں اسی سے ادا کرتا ہو، اس کی نمازوں کا حکم ! کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ: زید پنج وقتہ نمازی ہے لیکن اسے کوئی سورت یاد نہیں سورہ الحمد اور قل ، فرض ، سنت و نفل سب اسی سورت سے ادا کرتا ہے۔ حالانکہ اسے اتنا ٹائم ملتاہے کہ وہ اور سورت یاد کر لے لیکن ایسا نہیں کرتا، کیا اس سے نماز ہو جائے گی ۔ بکر نے کہا کہ نماز نہیں ہوگی کیونکہ اسے سورت یاد کر نے کا وقت ملتا ہے پھر بھی وہ یاد نہیں کرتا مقررہ سورت میں نماز نہیں ہوتی ہے کیا بکر کا دعویٰ ٹھیک ہے یا نہیں؟ برائے کرم مع دلائل کے جواب عنایت کریں، حوالہ کتب ضروری ہے محلے والوں کے لئے حوالہ لازم ہے۔ فقط والسلام المستفتی :عبدالصمد، محلہ صالح نگر بریلی شریف
الجواب: نماز ہو جائے گی مگر وہ اور سورتیں بھی یاد کر لے تاکہ نماز پنجگانہ میں ہر نماز کیلئے جتنی مقدار کی تلاوت مسنون ہے کر سکے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۳۰/ جمادی الآخره ۱۴۰۲ھ