مسجد کے اندر اذان دینے کا شرعی حکم
سوال
مسجد کے اندر اذان پڑھنا کیسا؟ فقیر محمد اختر رضا خاں قادری از هری غفرلہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرع متین اس مسئلہ میں کہ : مسجد کے اندر اذان کہنا خواہ نماز پنجگانہ ہو یا نماز جمعہ کیسا ہے؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: ۹/ جمادی الآخره ۱۴۰۷ھ مسجد میں کوئی اذان دینا جائز نہیں اذان حدود مسجد میں خارج مسجد ، مسجد کی جگہ پر ہے۔ خاص موضع صلاۃ میں اذان جمعہ ہو یا پنجگانہ نمازوں کی اذان باتفاق فقہا منع ہے۔ عامہ فقہا کا قول ہے: یکره ان يؤذن فى المسجد كما في القهستاني عن النظم )) حاشية الطحطاوي على مراقی الفلاح ، ص ۱۹۸ ، كتاب الصلوة، باب الاذان ، دار الكتب العلمية بيروت تفصیل کیلئے فتاویٰ رضویہ ملاحظہ ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں قادری از هری غفرله
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۳ · صفحہ ۱۴۳
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
داڑھی منڈے کو فاسق کہنا، داڑھی کی شرعی مقدار اور داڑھی منڈے سے اذان کہلوانے کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
جماعت سے قبل صلوۃ و سلام کے ذریعے نماز کا اعلان (تثویب) کرنے کا شرعی حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
تبلیغی نصاب، بسم اللہ، زکوۃ و فطرہ، اور دیوبندی امام سے متعلق سوالات
باب: کتاب الصلوٰۃ
مسجد کے اندر اذان دینے کی شرعی حیثیت اور ممانعت
باب: کتاب الصلوٰۃ
مسجد کے اندر اذان ثانی دینے کا شرعی حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ