والدین اور پیر کے حقوق و مراتب میں شرعی ترتیب کا بیان
سوال
(۷) زید کہتا ہے کہ میرے پیر کا رتبہ میرے ماں باپ سے زیادہ ہے اور بکر کہتا ہے نہیں، ماں باپ کا مرتبہ اونچا ہے۔ بکر کا کہنا ہے کہ پہلے ماں باپ پھر پیر ۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیجئے۔
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
(۷) زید صحیح کہتا ہے۔ سچا پیر مرتبہ میں ماں باپ سے افضل ہے کہ وہ مربی روح ہے اور روح بدن سے افضل ہے سچا پیر اللہ تک وصول کا ذریعہ اور اللہ ورسول جل وعلا وصلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم کا خلیفہ و نائب ہوتا ہے۔لہذا اس منصب کے لحاظ سے وہ ماں باپ سے ضرور افضل ہوا۔ تفصیل کے لئے ذیل المدعا حاشیہ احسن الوعا مصنفہ سر کا راعلیٰ حضرت دیکھئے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۲۸۹–۲۹۰
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
قرآن مجید میں موسیقی (میوزک) کی موجودگی کا باطل دعویٰ کرنے کا حکم
باب: کتاب العقائد
دورانِ نماز پیر کا تصور (تصورِ شیخ) کرنے کا شرعی حکم
باب: کتاب العقائد
پیر کی رضا و ناراضگی کو اللہ و رسول کی رضا و ناراضگی قرار دینے کا مسئلہ
باب: کتاب العقائد
موسم اور زمین کو بے وفا کہنے کا شرعی حکم
باب: کتاب العقائد
دینی مشن کی تبلیغ کے لیے ویڈیو اور جاندار کی تصویر کے استعمال کا شرعی حکم
باب: کتاب العقائد