قرآن مجید میں موسیقی (میوزک) کی موجودگی کا باطل دعویٰ کرنے کا حکم
سوال
(1) زید عالم ہے اس نے سب کے سامنے تقریر کرتے ہوئے یہ کہا کہ قرآن پاک میں میوزک بھی ہے۔ کیا قرآن پاک میں واقعی میوزک ہے ؟ یا نہیں؟ برائے کرم جلد از جلد جواب دیجئے۔
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
(۱) زید بے قید کا خط کشیدہ جملہ سخت ہولناک ہے اس پر اس بات سے تو بہ وتجدید ایمان فرض ہے اور اگر بیوی رکھتا ہے تو تجدید نکاح بھی فرض ہے۔ جب تک تو بہ صحیحہ شرعیہ کے بعد داخل اسلام نہ ہو ہر مسلم واقف حال پر اس سے اجتناب فرض ہے۔ (1) زید پر لازم ہے کہ وہ اپنے دعویٰ کا ثبوت دے۔ وہ اگر قابل قبول ثبوت پیش کر دے تو خیر ورنہ سخت ملزم ہے۔ پھر اگر اس دعوئی کا کوئی صحیح حمل ہو جب بھی عوام کے سامنے اس طرح کے کلمات بولنا ہرگز روا نہیں کہ وہ اس سے باجوں کی اباحت اور ان کا جواز سمجھیں گے اور گمراہ ہوں گے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۲۸۹–۲۹۰
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
پیر کی رضا و ناراضگی کو اللہ و رسول کی رضا و ناراضگی قرار دینے کا مسئلہ
باب: کتاب العقائد
والدین اور پیر کے حقوق و مراتب میں شرعی ترتیب کا بیان
باب: کتاب العقائد
دینی مشن کی تبلیغ کے لیے ویڈیو اور جاندار کی تصویر کے استعمال کا شرعی حکم
باب: کتاب العقائد
دورانِ نماز پیر کا تصور (تصورِ شیخ) کرنے کا شرعی حکم
باب: کتاب العقائد
لنگر کے نام پر مروجہ تعزیہ داری کو جائز اور ضروری قرار دینے کا حکم
باب: کتاب العقائد