پیر کی رضا و ناراضگی کو اللہ و رسول کی رضا و ناراضگی قرار دینے کا مسئلہ
سوال
(۵) زید پیر ہے اور کہتا ہے کہ اگر مرید پیر کو راضی نہ رکھے تو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس مرید سے ناراض رہتے ہیں۔ کیا یہ قول اس کے لئے بھی کہا جا سکتا ہے۔ جو اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ کے خلاف بولتا ہے؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
(۵) مسلک اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ سے عرف عام میں عقائد اہل سنت و جماعت مراد ہوتے ہیں تعارف و تمیز کے لئے ان کو مسلک اعلیٰ حضرت کہتے ہیں ان عقائد حقہ کا مخالف سنی مسلمان ہی نہیں، پیر ہونا بڑی بات ہے۔ وہ اس قول کا مصداق نہیں اور اس کے متعلق ایسا کہنا منافی ایمان ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۲۸۸–۲۹۰
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
دینی مشن کی تبلیغ کے لیے ویڈیو اور جاندار کی تصویر کے استعمال کا شرعی حکم
باب: کتاب العقائد
قرآن مجید میں موسیقی (میوزک) کی موجودگی کا باطل دعویٰ کرنے کا حکم
باب: کتاب العقائد
لنگر کے نام پر مروجہ تعزیہ داری کو جائز اور ضروری قرار دینے کا حکم
باب: کتاب العقائد
والدین اور پیر کے حقوق و مراتب میں شرعی ترتیب کا بیان
باب: کتاب العقائد
پیر کو اللہ، رسول، غوث اور کعبہ کے برابر یا برتر قرار دینے کا کفر
باب: کتاب العقائد