مسجد کے اندر منبر کے سامنے اذانِ ثانی کے عدم جواز کا بیان
سوال
مسئله -۵۷ جمعہ کی اذان ثانی مسجد کے اندر منبر کے سامنے کہنا جائز ہے؟ بخدمت جناب محترم مولوی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ گزارش احوال یہ ہے کہ آپ ہم کو ایک مسئلہ تحریر فرما دیں۔ جمعہ کی دوسری اذان مسجد کے اندر منبر کے سامنے کہنا جائز ہے یا نہیں؟ المستفتی: عبدالحمید ،عزیز گنج آزاد مارکیٹ دیلی
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: خارج مسجد حدود مسجد میں رو بروئے امام اذان کہے اور مسجد کے اندر کوئی اذان جائز نہیں (۱) فتاوی قاضی خان ، ج ۱، ص ۵۱ كتاب الصلوة باب الاذان، دار الفکر بيروت (۲) سنن ابی داؤد، ج ۱، ص ۱۵۵ ، كتاب الصلوۃ، باب وقت صلوة الجمعه ، مطبع اصح المطابع فقہا ء فرماتے ہیں : یکره ان يؤذن في المسجد مسجد میں اذان دینا مکروہ تحریمی ہے ۔ وھو تعالیٰ اعلم مسجد کے اندر اذان دینا مکروہ ہے! فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۱۱ ؍ ربیع الاول ۱۴۰۴ھ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۳ · صفحہ ۶۳–۶۴
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
اذان خطبہ مسجد کے باہر ہونی چاہئے اور مسجد کے اندر مکروہ ہے
باب: کتاب الصلوٰۃ
اذان خطبہ خارج مسجد ہونی چاہیے یا اندرون مسجد؟
باب: کتاب الصلوٰۃ
اذان ثانی یعنی خطبہ کی اذان مسجد کے اندر ہونی چاہیے یا باہر
باب: کتاب الصلوٰۃ
اذان ثانی خارج مسجد منبر کے سامنے ہونا سنت ہے
باب: کتاب الصلوٰۃ
مسجد کے اندر اذان دینا کیسا ہے؟ مسجد کا دروازہ خارج مسجد ہے یا داخل مسجد ؟
باب: کتاب الصلوٰۃ