ہومیو پیتھک ادویات میں الکوحل کی موجودگی میں ان کے استعمال کا شرعی حکم
سوال
الکوحل کیا ہے؟ ہومیو پیتھک ادویات کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟ بخدمت عالی حضرت علامہ مفتی اختر رضا خاں صاحب قبلہ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته ومغفرته کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ الکوحل (Alcohal ) کیا فی ہے؟ ہومیو پیتھک کے طریقہ علاج کی تمام ادویات الکوحل میں ڈوبی ہوئی ہوتی ہیں ۔ لہذا ہومیوادویات کا استعمال کرنا اور اس طرح سے علاج کرنا کرانا کیسا ہے برائے کرم مفصل مدلل جواب تحریر فرما ئیں ۔ المستفتی : مولوی سید محمد شاہد علی حبیبی غفرلہ مدرسہ حبیبی تعلیم القرآن دھاروی کملانہر و ۳۴۸ بی ایم سی بیٹی سے
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: الکوحل روح شراب ہے اس کا استعمال خارجی و داخلی مثل شراب حرام ہے لہذا جس دوا میں یہ نجس شامل ہو وہ جنس حرام ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۱۳ ، رجب ۱۴۰۶ھ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۳ · صفحہ ۳۲–۳۳
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
نجاست کی تطہیر، چکنے برتن کی صفائی اور ناخن پالش کا وضو پر اثر
باب: کتاب الطہارت
وضو کا پانی طہارت خانے کی نالی میں بہانے کا شرعی حکم
باب: کتاب الطہارت
حالت استحاضہ میں عورت کی نماز کی ادائیگی کا طریقہ
باب: کتاب الطہارت
غسل خانے میں ستر کھولنے، قبلہ رو ہونے اور کشفِ عورت کے متعلق شرعی احکام
باب: کتاب الطہارت
کنویں میں نجاست غلیظہ گرنے کا حکم اور وضو و نماز کا اعادہ
باب: کتاب الطہارت