حالت استحاضہ میں عورت کی نماز کی ادائیگی کا طریقہ
سوال
حالت استحاضہ میں عورت کس طرح نماز ادا کرے؟ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ: ایک عورت شادی شدہ جس کی عمر تقریباً ۴۰ سال جو ماہ واری کی خرابی کی وجہ سے ڈاکٹر کی دوا کھا رہی ہے کہ جس سے کچھ گندہ پانی نکل رہا ہے اس میں نماز جائز ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کس صورت میں؟ المستفتی :شوہر شمشاد احمد، اعظم نگر بریلی
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: ایام حیض کے علاوہ دنوں میں اس کی نماز صحیح ہوگی گندہ پانی اگر اس طرح مسلسل جاری ہو کہ کوئی وقت نماز کا اس سے خالی نہ جائے تو حکم یہ ہے کہ ہر نماز کے لئے تازہ وضو اسی نماز کے وقت میں کرے پھر اس وضو سے فرض وسنت جو چاہے اس وقت میں پڑھ سکتی ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۲۲ ؍ ربیع الاخر ۱۳۹۸ھ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۳ · صفحہ ۲۹
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
کنویں میں نجاست غلیظہ گرنے کا حکم اور وضو و نماز کا اعادہ
باب: کتاب الطہارت
نجاست کی تطہیر، چکنے برتن کی صفائی اور ناخن پالش کا وضو پر اثر
باب: کتاب الطہارت
مردار کی کھال فروخت کر کے اس کی قیمت استعمال کرنے کا حکم
باب: کتاب الطہارت
ہومیو پیتھک ادویات میں الکوحل کی موجودگی میں ان کے استعمال کا شرعی حکم
باب: کتاب الطہارت
ناپاک کیچڑ والی بالٹی کنویں میں ڈالنے سے کنویں کے پانی کی طہارت کا حکم
باب: کتاب الطہارت