انسان کی منی کی ناپاکی اور اسے کھرچ کر نماز پڑھنے کا حکم
انسان کی منی پاک ہے یا نا پاک؟ زید کہتا ہے کہ انسان کے قطرات منی پاک ہیں اور یہ بھی کہتا ہے کہ کپڑے پر منی کے قطرات کو چاقو سے صاف کر کے نماز اسی کپڑے سے ہو جاتی ہے اب سوال یہ ہے کہ انسان کی منی کے قطرات پاک ہیں یا نا پاک ؟ اور چاقو کی دھار سے کھرچ کر نماز اسی کپڑے سے ہو جاتی ہے یا نہیں اور زید کے متعلق شرع شریف میں کیا حکم ہے؟
حنفی مذہب میں منی ناپاک ہے زید کا اسے پاک بتا نا غلط ہے لہذا اس پر خود اس کا یہ کہنا کہ چاقو سے صاف کر کے نماز اسی کپڑے سے ہو جاتی ہے اس کی غلطی پر دلیل ہے کہ جب وہ پاک ہے تو اسے صاف کرنا کیا ضرور پھر صاف کرنے پر نماز موقوف رہنا کیا معنی ایسے خیالات غیر مقلدین وہابیہ کے ہیں یہ لوگ توسل و استمداد و تقلید ائمہ کو شرک بتاتے ہیں اور عقائد فاسدہ رکھتے ہیں۔ جس کے سبب ان پر فقہاء جماہیر کے نزدیک حکم کفر ہے ان سے پر ہیز لازم ہے زید بے قید کے عقیدہ کی تحقیق کی جائے یہ مسئلہ صحیح ہے کہ منی کھر چنے سے بھی کپڑا پاک ہو جاتا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم