کنویں میں چھپکلی یا چوہے کے مر کر پھولنے اور کتے کے جھوٹے پانی والی بالٹی ڈالنے کا حکم
چھپکلی کنویں میں گر کر مرگئی یا پھول، پھٹ گئی تو کتنا پانی نکالا جائے؟ پانی کی بھری ہوئی بالٹی میں کتے نے منہ ڈال دیا، اس بالٹی کو کنویں میں ڈال دیا گیا تو اس کنویں سے کتنا پانی نکالا جائے گا ؟ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مندرجہ ذیل مسائل میں کہ: (1) چھپکلی کنوئیں میں گر کر مرگئی اور پھول گئی تو کنوئیں سے کتنا پانی نکالا جائیگا۔ چھپکلی چھوٹی ہو یا بڑی، چوہا بڑا ہو یا چھوٹا، اگر کنوئیں میں گر کر مر جائے اور پھول پھٹ جائے تو کتنا پانی نکالا جائیگا۔ (۳) کنوئیں پر پانی کی بھری ہوئی بالٹی رکھی ہوئی تھی کہتا آیا کتے نے بالٹی میں سے پانی پیا وہی بالٹی بغیر دھوئے ہوئے کنوئیں میں پانی نکالنے کے لئے ڈالی گئی اگر کنوئیں کا پانی نا پاک ہو گیا تو کتنا پانی نکالنا ضروری ہے۔
الجواب: (ارتا۳) پورا پانی نکالا جائے۔ واللہ تعالیٰ اعلم المستفتی : مؤذن جامع مسجد شاہ آباد ہردوئی (یوپی) فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۲۱ رشعبان المعظم ۱۴۰۰ھ قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی