کھانے پینے پر طلاق کی تعلیق سے بچنے کا حیلہ شرعی
سوال
ہاتھ کا کھانا پینا جائز ہو جائے اور طلاق واقع نہ ہوں کوئی حیلہ شرعی ہو تو مطلع فرمائیں۔ بینوا توجروا مستفتی: احمد خلیل صاحب مفید الاسلام لین، کلکتہ نمبر ۱۴
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: حیلہ یہ ہے کہ زید ہندہ کو ایک طلاق رجعی دے اور عدت گزر جانے دے، قول وفعل رجعت نہ کرے، جب عدت گزر جائے ، ہندہ کے ہاتھ کا کھانا کھائے ، پیٹے ، پھر برضائے ہندہ بہ مہر جدید اس سے نکاح کرے، اب کھایا پیا کرے، یہ حیلہ اس وقت کارگر ہے جبکہ الفاظ عموم مثلاً جب جب ، جب کبھی وغیرہ نہ بولے ہوں، ورنہ کام نہ دے گا۔واللہ تعالیٰ اعلم الجواب صحیح حسین رضا غفرلہ فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۶ رذی قعده ۱۳۹۸ھ صح الجواب ۔ والمولیٰ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۷ · صفحہ ۲۴۳
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
تم ماں کے یہاں چلی جاؤ کہنے سے طلاق واقع ہونے کا حکم
باب: کتاب الطلاق
طلاق کے بعد نکاح ثانی پھر بے جماع طلاق اور فورا نکاح کا حکم
باب: کتاب الطلاق
شوہر کا دوسرے سے طلاق نامہ لکھوا کر اس پر دستخط کرنے سے وقوع طلاق کا حکم
باب: کتاب الطلاق
عدت طلاق کے بعد بھی شوہر سے بالجبر نفقہ وصول کرنا کیسا؟
باب: کتاب الطلاق
انجانے میں نشہ کرنے کے عذر اور حالت نشہ میں دی گئی طلاق کا حکم
باب: کتاب الطلاق