تین طلاق کے بعد مطلقہ کے ساتھ رہنے کی ممانعت اور بچے کی حضانت کا مسئلہ
اس کی بیوی کی گود میں قریب ۶ ریاے / ماہ کا لڑکا تھا اب وہ لڑکا قریب ۷ ارسال کا ہو رہا ہے ، وہ لڑکا اپنے والد یعنی ابراہیم وفاتی کے پاس مع والدہ کے رہنا چاہتا ہے اور لڑکے کی والدہ بھی اقرار کرتی ہے کہ ہم رہیں گے اپنے شوہر کے پاس۔ تو ابراہیم ولد وفاقی اپنے بیوی بچے کو رکھ سکتا ہے؟ اگر رکھ سکتا ہے تو کس طرح رکھ سکتا ہے ؟ علمائے دین، کمترین کو مذکورہ مسئلہ سے آگاہ فرما ئیں بہت بڑا کرم ہوگا! طالب دعا: ابراہیم ولد وفاتی موضع دیوہ شریف محمد لالہ پور ضلع بارہ بنکی (یوپی)
الجواب: اگر شوہر تین طلاقیں دے چکا ہے تو بیوی شوہر پر حرام ہوگئی۔ اب جب تک دوسرے شرعی شوہر سے جماع ہو کر طلاق پھر عدت نہ ہولے، شوہر اول کو اس سے نکاح حرام اور بے نکاح ساتھ رہنے کی کوئی سبیل نہیں۔ لڑ کا والد کے پاس رہ سکتا ہے۔ واللہ تعالی اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صبح الجواب ۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی دار الافتاء منظر اسلام، بریلی شریف ۶ ربیع الآخر ۱۴۰۲ھ