آج کی تاریخ سے گاؤں میں گئی تو تم پر تین طلاق اب گاؤں میں جانے کی کیا صورت ہوگی؟
سوال
چه می فرمایند علمائے دین دریں مسئلہ کہ : زید باہر گیا ہوا تھا، اس کے بعد گھر آیا تو اپنی بیوی ہندہ کو گھر میں نہیں پایا جب ہندہ گھر آئی تو زید نے ہندہ سے کہا کہ آج کی تاریخ سے گاؤں میں گئی تو تم پر تین طلاق ۔ ہندہ اب تک گاؤں نہیں گئی ہے اگر جائے گی تو کیا کرنا ہو گا؟ اور کس طرح جاسکتی ہے؟ المستفتی: محمد ضیا الرحمن رضوی
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: ہندہ اگر گاؤں میں گئی تو اس پر بہر حال تین طلاقیں واقع ہوں گی۔ اب چارہ کار یہ ہے کہ زید ایک طلاق دے دے۔ اور عدت گزر جانے دے جب عدت گزر جائے ، ہندہ گاؤں میں جائے پھر دوبارہ ہندہ بمهر جدید زید سے نکاح کر لے۔ اب گاؤں میں جائے آئے تو کوئی مضایقہ نہیں کہ یمین ختم ہو گئی۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ ۱۳ / جمادی الاولی ۱۴۰۵ھ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۷ · صفحہ ۲۳۱
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
مستقبل کے صیغے کے ساتھ طلاق دے دوں گا کہنے کا حکم
باب: کتاب الطلاق
تین طلاق کے بعد مطلقہ کے ساتھ رہنے کی ممانعت اور بچے کی حضانت کا مسئلہ
باب: کتاب الطلاق
طلاق کے اقرار کے بعد عورت کے عقد ثانی اور ثبوت طلاق کا حکم
باب: کتاب الطلاق
اکراہ شرعی کی تعریف اور زبردستی انگوٹھا لگوانے کا حکم
باب: کتاب الطلاق
حالت اکراہ میں تحریری طلاق کا حکم !
باب: کتاب الطلاق