نعت میں دو باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے!
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ذیل کی لکھی گئی نعت شریف کے بارے میں ، نعت پاک کس انداز میں لکھنا چاہئے ۔ اس نعت کے مصرعوں میں جو خامیاں ہیں ان کی وجہ ، نعت پاک کا مسئلہ یہاں قابل غور ہے۔ ہمیں قوی امید ہے کہ آپ جلد از جلد نعت پاک کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں جواب روانہ کر دیں گے تا کہ ہم یہاں قابل غور مسئلے کو اتفاق سے سلجھا سکیں۔ سامنے اب در اقدس کے صدا دی جائے نعت: اب جدائی کی یہ دیوار گرا دی جائے جی میں آتا ہے کہ ہستی ہی مٹادی جائے ان کے گستاخ کو کچھ ایسی سزادی جائے ظلمت کفر زمانے سے مٹادی جائے شمع ہر گام پہ وحدت کی جلا دی جائے آپسی دشمنی مٹی میں دبا دی جائے اے پتنگو ! تمہیں اس شمع ہدایت کی قسم وہ نبی سینے سے دشمن کو لگایا جس نے ایسے پیارے نبی کو کیوں نہ دعا دی جائے عشق سرکار دو عالم کا تقاضا یہ ہے جان ان کے لئے ہے ان پہ لٹا دی جائے ہوگا ارشاد یہ کب عرشی کے حق میں آقا اس کی بگڑی ہوئی تقدیر بنادی جائے ہم اس مسئلے کو اتفاق رائے سے سلجھانے کے لئے آپ کے جواب کے منتظر ہیں ۔ فقط ۔ Muslim Welfare Organisation, Nasik
الجواب: نعت میں دو باتوں کا خیال بہت ضروری ہے ایک تو یہ کہ حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو مقام نبوت سے اونچا کر کے انہیں خدائی کی حد تک نہ بڑھایا جائے اور دوسری یہ کہ ان کی شان رفیع کے خلاف کوئی کلمہ نہ لکھے۔ نعت مذکور میں بظاہر خامی نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۴ رصفر المظفر ۱۳۹۹ھ الجواب صحیح دعا کی جگہ ندا انسب ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم محمد احمد جہانگیر غفر له شیخ الحدیث منظر اسلام، بریلی شریف