ذکرِ خیر کی محفل میں حضور ﷺ کی تشریف آوری کا بیان
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ: (۳) میلاد خوانوں کیلئے ممبر سجایا جاتا ہے اور سامعین کیلئے دری بچھائی جاتی ہے نیز فرماتے ہیں کہ جہاں ذکر خیر پاک ہوتا ہے وہاں حضور تشریف لاتے ہیں اگر حضور تشریف لاتے ہیں تو کہاں بیٹھتے ہیں ۔
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
میلادخوانوں کے لئے ممبر اور سامعین کے لئے دری تعظیم ذکر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لئے بچھائی جاتی ہے۔ اور اس کا یہ کہنا کہ ” جہاں ذکر خیر پاک ہوتا ہے۔الخ یہ بھی جاہلانہ اعتراض ہے فرشتے مسلمانوں کے گھر آتے ہیں بتائے کہاں بیٹھتے ہیں، یہ کس کا عقیدہ ہے کہ ہر مجلس میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تشریف لاتے ہیں، یہ عقیدہ کسی کا نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۲۸۱–۲۸۳
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
قرآن کریم میں لفظ 'مردود' کے استعمال پر اعتراض کا جواب
باب: کتاب العقائد
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ جسمانی و روحانی اور صلاۃ و سلام کا ثبوت
باب: کتاب العقائد
حضور ﷺ کے لیے علم غیب کا ثبوت اور منکر کا حکم
باب: کتاب العقائد
حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی اہانت کرنے والا کافر ہے
باب: کتاب العقائد
گستاخ رسول اور غلط تاویل احادیث و کلمہ طیبہ کرنے والے کا حکم
باب: کتاب العقائد