بیوی کو چپ نہ رہنے پر طلاق کی دھمکی اور پھر دو بار لفظ طلاق کہنے کا حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان دین و ملت اس مسئلہ میں کہ: ایک شخص نے اپنی بیوی کو آپس کی لڑائی کے موقعہ پر تنبیہا بیوی سے یہ کہا کہ اگر تم چپ نہ رہوگی تو طلاق دے دیں گے۔ یہی الفاظ تین مرتبہ کہے پھر دوبارہ یہ کہا کہ اگر اب بھی چپ نہ رہوگی تو ہم کو تین دفعہ کہنا پڑے گا۔ اسکے بعد طلاق طلاق دو مرتبہ کہا۔ مہربانی فرما کر جواب جلدد بجئے گا۔ بڑی مہربانی ہوگی ؟ المستفتی: محمد عظیم لاؤڈ اسپیکر والے محلہ قیام نگر حسن کی چکی کے سامنے اور کی ضلع جالون
الجواب: بر تقدیر صدق سوال دور جعی طلاقیں واقع ہو گئیں۔ اگر پہلے ایک نہ دی ہو تو عدت کے اندر رجعت کا اختیار ہے۔ جس کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ دو پر ہیز گار مردوں کے سامنے کہہ دے کہ میں نے اپنی بیوی سے رجعت کی ، اسے اپنے نکاح میں لیا۔ واللہ تعالیٰ اعلم صبح الجواب ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله نزیل بنارس/ ۱۳ رصفر المظفر ۱۴۰۴ھ قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی