حالت جبر میں طلاق دینے کا شرعی حکم
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں کہ: زید کو کچھ لوگوں نے سمجھا بجھا کر طلاق حاصل کرنے کی کوشش کی جب کامیابی نہ ہوئی تو انہوں نے جبر اطلاق حاصل کر لی تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ حالت جبر میں طلاق دینے سے عند الشرع طلاق واقع ہو جاتی ہے؟ بینوا توجروا
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: ہاں۔ جبکہ زبان سے طلاق دے۔ المستفانی : شیخ ابراہیم عرف سہی موضع سرکنڈیڈیہہ، پوسٹ شاہ پور ضلع سلطان پور(یوپی) کنز و بحر میں ہے : ويقع طلاق كل زوج عاقل بالغ ولو مكرهاً اى ولو كان الزوج مکرها على انشاء الطلاق لفظاً ) واللہ تعالی اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۱۳ / رمضان المبارک ۱۴۰۲ھ صبح الجواب ۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۷ · صفحہ ۱۰۳–۱۰۴
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
تین طلاق کے بعد بیوی بنا کر رکھنا حرام !
باب: کتاب الطلاق
لڑکی کا طلاق کا جھوٹا دعویٰ کر کے پھر اس سے رجوع کرنے کا حکم
باب: کتاب الطلاق
عورت کے چار طلاق کے دعوے اور شوہر کے انکار کی صورت میں شرعی حکم
باب: کتاب الطلاق
شراب کے نشے میں مدہوش تین مرتبہ طلاق دے دی بعد ہوش انکاری ہے!
باب: کتاب الطلاق
طلاق نامہ سے شوہر کا انکار اور عورت کا تین طلاق کا دعوی
باب: کتاب الطلاق