تین طلاق کے بعد بیوی بنا کر رکھنا حرام !
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ہذا میں کہ: زید نے بیوی کو طلاق دیدی اپنے عزیز و اقارب کے سامنے اور اس کے بعد زید پیش امام جامع مسجد گڑھ کے پاس جا کر کہتا ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے، میرے پاس دو مکان ہیں اس کو ایک مکان دیدیتا ہوں الگ اس مکان میں رہے۔ مگر زید نے ایک دن بھی اس کو الگ نہیں کیا، ایک ہی مکان میں ہیں، عرصہ دو سال کا ہو رہا ہے۔ اس کو ایک لڑکا بھی پیدا ہوا ہے۔ زید کے عزیز واقارب زید سے اجتناب کرنے لگے اس عرصہ میں بستی میں نا اتفاقی ہو گئی دوسری پارٹی میں زید شامل ہو گیا اور زید کے
اگر واقعی زید نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی ہیں اور حلالہ نہ ہوا تو اسے عورت کو اپنے ساتھ بیوی بنا کر رکھنا حلال نہیں۔ دونوں پر علیحدگی فرض ہے اور تو بہ ورجوع لازم ورنہ ہر واقف حال انہیں اور ان کے ساتھیوں کو چھوڑ دے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ صبح الجواب ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۱۴ / رمضان المبارک ۲ قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی