تین طلاقوں کے وقوع اور حلالہ کا حکم
بنا پر کہ اس کی بیوی ایک عزیز کی شادی میں شرکت کی غرض سے میلے کپڑوں میں جارہی تھی ۔ ایسی حالت کو شوہر نے پسند نہیں کیا اور بیوی سے کہہ دیا کہ کپڑے بدلو تا کہ عمدہ صاف کپڑے پہن کر جاؤ۔ اس کو بیوی نے منع کر دیا کہ نہیں جاؤں گی ۔ تب اس کے شوہر کو غصہ آ گیا شوہر نے پہلے تو دو تین ہاتھ ماردیے۔ اس کے بعد عورت نے جواب دیا کہ مجھ کو چھوڑ دے میں تیرے یہاں نہیں رہوں گی ۔ شوہر نے تین بار طلاق کہہ دیا، اپنی ماں، بھا بھی اور اپنے بڑے بھائی کے سامنے ، تینوں گواہ کے سامنے گھر سے باہر نکلا تو دیگر آدمیوں نے معلوم کیا : تو نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی؟ تو شوہر نے سب آدمیوں کے سامنے بھی کہا کہ میں نے بیوی کو طلاق دے دی۔ بیوی اس وقت ۸ / ماہ کی حاملہ ہے۔ جواب عنایت فرماویں کہ طلاق ہوگئی یا نہیں؟ دیگر عرض ہے کہ اب میاں بیوی کی طرح رہنا چاہیں تو کس طرح رہیں؟ آپ مکمل جواب لفافہ پر عنایت فرمائیں۔ بڑا کرم ہوگا ! راقم : ڈاکٹر خالد حسین ( بقلم خود ) ساکن نجیب آباد، محله ضابطہ گنج ضلع بجنور
الجواب: فی الواقع اگر عبد الملک نے اپنی بیوی سے تین مرتبہ طلاق طلاق کہا تو اس پر تین طلاقیں واقع ہوگئیں۔ اور لفظ میں اگر چہ اضافت موجود نہیں مگر قصداً دلالۂ اضافت موجود ہے اور یہی کافی ہے۔ لفظ میں ہونا ضرور نہیں۔ کمافی رد الستار عن البحر ۔ لہذا اس کی بیوی اس پر ایسی حرام ہوگئی کہ بے حلالہ اس کے لئے جائز نہ ہوگی ۔ حلالہ یہ ہے کہ عورت بعد عدت کسی اور سے نکاح صحیح کرے اور دواس سے کم از کم ایک مرتبہ جماع کر لینے کے بعد اُسے طلاق دے۔ پھر عدت گزار کر پہلے سے نکاح کرے۔ قال تعالى: {حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجاً غَيْرَهُ} () وقال النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : لا حتى تذوقي عسيلته ويذوق عسیلتک (۲) گواہان، جنکے سامنے طلاق دی، اگر عدول متقی پرہیز گار ہیں تو ان کے بیان سے ثبوت طلاق ہو جائیگا ورنہ مدار شوہر کے اقرار پر ہے۔ جن کے سامنے اقرار کیا ہے اگر وہ اسقدر زیادہ ہیں کہ عادةً جھوٹ پر مجتمع ہونا ان کا محال ہو تو اس کے اقرار سے طلاق ثابت ہوگی جتنی اور جیسی طلاقوں کا اقرار کیا ہو، اتنی اور ویسی۔ اور عدت حاملہ کی وضع حمل ہے۔ قال تعالیٰ: اوَأُولاتُ الْأَعْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ الآية ( الله تعالى اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صبح الجواب ۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی یکم صفر المظفر ۱۳۹۶ھ