تراویح میں سورہ اخلاص تین بار پڑھنا اور وتر میں مخصوص سورتوں کی تلاوت
تراویح میں سورۂ اخلاص تین بار پڑھنا کیسا؟ تراویح میں سورہ رحمن وغیرہ سورتوں کا پڑھنا کیسا؟ کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین حسب ذیل مسائل میں کہ: (1) تراویح میں قرآن عظیم ختم ہونے کے بعد ائمہ مساجد جو تر ایحالم ترکیف سے پڑھتے ہیں، جب سورۃ اخلاص پڑھیں تو تین دفعہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور وتر میں رمضان شریف بھر سورۂ قدر اور دوسری رکعت میں سورہ کافروں ، تیسری رکعت میں سورۃ اخلاص پڑھنا کیسا ہے؟ (۲) اور تراویح میں قرآن عظیم ختم ہونے کے بعد جو تراویح پڑھتے ہیں اس میں پہلی رکعت میں سورہ
الجواب: (1) پڑھ سکتے ہیں مگر یہ طریقہ مروجہ نہیں لہذا جہاں عوام کے لئے مفسدہ میں واقع ہونا متوقع ہو وہاں اس سے پر ہیز کرنا چاہئے اور وتر میں وہ طریقہ جائز ہے مگر بہتر یہ ہے کہ سورتوں میں فصل نہ ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) پڑھ سکتے ہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۲ رذی قعدہ ۱۴۰۳ھ