جاندار کی تصویر سازی کی حرمت، بے پردہ بیوی والے امام اور داڑھی منڈے امام کی اقتدا کا حکم
میں کیسے مان لوں کہ فوٹو گرافی حرام ہے؟ اس لئے آپ ثبوت کے ساتھ جواب جلد سے جلد عنایت فرمائیں کہ یہ کام جائز ہے یا حرام ہے؟ (۲) زید امامت کرتا ہے لیکن اس کی بیوی بے پردہ ہے، ایسے امام کی اقتدا جائز ہے یا نہیں؟ (۳) بکر امامت کرتا ہے داڑھی منڈاتا ہے ، ماں کی شان میں گندے الفاظ بکتا ہے، کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز ہو جائے گی ؟ جواب جلد عنایت فرمائیں ، بڑا کرم ہوگا۔ فقط۔ المستفتی : منورخاں قادری
الجواب: (1) فوٹوگرافی بلا شبہہ حرام ہے جبکہ جاندار کی تصویر کھینچے۔ حضور فرماتے ہیں: ان اشد الناس عذابا عند الله المصورون قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب مصوروں کو ہوگا، رواہ الائمة والشيخان عن عبدالله بن مسعود عن ام المومنين عائشة الصديقة ۔ نیز حدیث میں ہے: ان اصحاب هذه الصور يعذبون يوم القيامة يقال لهم احيواما خلقتم مصورون کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا، ان سے کہا جائے گا زندہ کرو اپنی ساختہ تصویر ہیں۔ وھو العلم (۲) زید اگرحتی المقدور اپنی بیوی کو باز نہیں رکھتا تو اس کی امامت مکروہ تحریمی ہے۔ والمولی تعالی اعلم (۳) ایسا شخص سخت گنہ گار ہے، اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے۔ والمولیٰ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۲۹ / ذوالحجہ ۱۳۹۱ھ/ ۱۵ فروری ۱۹۷۲ء صح الجواب ۔ والمولیٰ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی