پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہونا اور بدعقیدہ فرقوں کی نماز جنازہ پڑھنے کا حکم
اگر امام پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہو گیا تو کیا حکم ہے؟ مرتدین کی نماز جنازہ پڑھنا کیسا؟ کافر کے لئے دعائے مغفرت کفر ہے! کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ: (1) زید کو امام بنایا گیا اور زید نے امامت بھی کی، چار رکعت والی نماز کی دورکعت کے بعد چوتھی رکعت پہ کھڑے ہو گئے ، حالانکہ زید کے ذہن میں تیسری رکعت کا اغلب گمان ہے، تشہد کے بعد سجدہ سہو بھی کر لیا، مقتدیوں نے بھی کر لیا، مقتدیوں میں سے کسی نے کہا پانچ رکعت ہوگئی، حالانکہ زید کو پورا پورا خیال ہے کہ چار رکعت ہوئی اور دوسرے مقتدی چار اور پانچ کا ذکر نہ کر کے کہنے لگے کہ سجدہ سہو تو کر لیا گیا، نماز ہوگئی ۔ اس پر زید کو اطمینان ہو گیا۔ اب غور طلب امر یہ ہے کہ ایسی صورت میں نماز ہوئی کہ نہیں ؟ اگر نہیں ہوئی تو اب کیا کرنا ہوگا ؟ بہت ہی آسان اور سہل جواب جلد از جلد عنایت فرمائیں۔ اس لئے کہ کچھ مخالف لوگ زید کے خلاف عوام میں بہت پرو پیگنڈہ کر رہے ہیں ۔ (۲) دوسرا سوال یہ ہے کہ ایک سنی امام کا بلی پٹھان سود خور وہابی دیو بندی غیر مقلد رافضی وغیرہ اس جماعت میں بھی بدعقیدے والے ہیں، ان لوگوں کی نماز جنازہ ایک سنی صحیح العقیدہ امام کر سکتا ہے؟ مدلل جواب سے نوازیں۔
المستفتی: بسم اللہ کیراف بڑی مسجد ، بوتلی - 7121 (۱) اگر امام نے چوتھی رکعت کا قعدہ نہ کیا تو اس کی فرض نماز نفل کی طرف منتقل ہوگئی، لہذا ایک رکعت اور ملا کر سلام پھیرنا چاہئے تھا اور فرض کا اعادہ لازم تھا۔ ہدایہ میں ہے: وان سهى عن القعدة الاخيرة حتى قام الى الخامسة رجع الى القعدة ما لم يسجد والغي الخامسة وسجد للسهو وان قيد الخامسة بسجدة بطل فرضه عندنا خلافا للشافعی وتحولت صلاتہ نفلا ) واللہ تعالیٰ اعلم (۲) نہیں کہ طوائف مذکورہ اپنے عقائد کفریہ کے سبب کا فر بے دین ہیں اور کافر کیلئے دعاء مغفرت حرام ، بد کام، کفر انجام ہے۔ درمختار و بحر وغیرہ میں ہے، واللفظ للدر: اسی میں ہے: و الحق حرمة الدعاء للكافر (۲) الدعاءبالمغفرة للكافر كفر (۳) واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۱۹ / ذیقعده ۱۴۰۲ھ صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی