غیر صحابہ کے لیے لفظ 'رضی اللہ عنہ' استعمال کرنے کا حکم
سوال
زید کہتا ہے کہ حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نہیں کہنا چاہئے ۔ زید کا یہ کہنا درست ہے یا نہیں؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
زید بے قید غلط کہتا ہے ترضی جس طرح صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے لئے جائز ہے اسی طرح غیر صحابہ کے لئے بھی روا ہے۔ اس کے جواز کی در مختار وغیرہ معتمد کتب میں تصریح ہے اور خود قرآن عظیم میں علی العموم سب کے لئے رضى اللهُ عَنْهُمْ وارد ہوا۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۴۱۹
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
حضرت امام حسین کی شہادت اور اسلام کی بقا
باب: کتاب العقائد
کسی صحابی یا مسلمان کو کافر کہنے کا شرعی حکم
باب: کتاب العقائد
صحابہ کرام اور آلِ رسول میں افضلیت کا بیان
باب: کتاب العقائد
امہات المؤمنین کی شان میں گستاخی کرنے کا ہولناک جرم
باب: کتاب العقائد
حضرت ابوسفیان، حضرت ہندہ، حضرت امیر معاویہ اور دیگر صحابہ کی صحابیت اور ان کی شان میں گستاخی کا حکم
باب: کتاب العقائد