کفر، تعظیم سادات، روح، زیارت قبور اور ادائیگی قرض سے متعلق متفرق سوالات
آئے گی تو موحد کو جنت کی ہوا لگے گی اور جب دوزخ کی ہوا چلے گی تو دوزخ کی ہوا لگے گی اور وہ نہ جنت میں رہے گا نہ دوزخ میں زید کا کہنا کہاں تک درست ہے؟(۷) میرا ایک ساتھی حبیب الرحمن وہ فاضل شمس اللہ کے ہی پاس ہے میں نے ایک دن اس سے کہا کہ چلو جمعہ پڑھنے تو اس نے جواب دیا کہ میں برہمن ہوں میں جمعہ نہیں پڑھتا ہوں ( وہ برہمن کے یہاں ایک اسکول کرتا ہے ) یہ دوسرے دن کی بات ہے کہ میں نے اس سے کہا کہ تم سے مجھے نفرت ہے اس بات سے کہ تم نماز نہیں پڑھتے ہو۔ تو اس نے کہا کہ میں چھ مہینے تک نماز نہیں پڑھوں گا جب تک کہ میری شادی حسن آرا سے نہ ہوتی ہے تو میں نے جواب دیا کہ تم نہیں پڑھتے ہو تو ایک الگ بات ہے لیکن تم انکار کے ساتھ کہتے ہو کہ میں نہیں پڑھوں گا ایسا کہنے سے آدمی کا فر ہو جاتا ہے تو یہ اس نے جواب دیا کہ تم ہم کو کا فر ہی مانو اور مر جاؤں گا تو کا فرمروں گا اور تم گنگا میں بہا دینا تو حبیب الرحمن کا فر ہو گیا یا مسلمان رہا؟(۸) سید کی عزت وتعظیم کی تاکید حدیث شریف میں آئی ہے۔ یہاں تک کہ استاد بعض شاگر دکونہ مارے ہردم عزت کی نگاہ رکھے دریافت طلب یہ ہے کہ اگر سید فاسق معلن ہو تو کیا اس کی بھی تعظیم ہوگی ؟ ہمارے یہاں ایک صحیح النسب سید زادہ ہے جو نہ نماز پڑھتا ہے اور نہ داڑھی رکھتا ہے وضع قطع اسلامی لباس نہیں بلکہ غیر اسلامی ہے۔(۹) آدمی جب سو جاتا ہے تو اس کی روح کہاں رہتی ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ روح سیر کرنے جاتی ہے جس کو وہ سونے والا خواب دیکھتا ہے کہ میں فلاں شہر گیا ہوں یا فلاں باغ میں گیا ہوں وغیرہ وغیرہ یعنی دوروح بتاتے ہیں ایک سیر کرتی ہے اور دوسری جسم سے منسلک رہتی ہے۔(۱۰) قبرستان میں میرے والدین کی قبریں ہیں شب برات میں والدین کی قبروں تک زیارت کے لئے جاؤں یا نہ جاؤں جبکہ مجھے اور وں کی قبروں کو روند کر جانا پڑے گا۔ اگر نہیں جاؤں تو پھر میت کو اپنے اقرباء تک پہونچنے کیلئے دوسرے تیسرے قبروں کے اوپر چل کر پہنچا جاتا ہے؟(۱۱) زید نے عمر و سے سو روپیہ قرض لیا تھا اور پھر عمر ومر گیا اب رو پیہ قرض کا کس کو دیگا وارث کو یا کسی اور کو؟المستلقي : عبد المصطفی محمد اکرام الحق ضلع کٹیہار بہار
الجواب: (۱) مسلمان اور مومن کا مقصد یعنی مصداق ایک ہے زید غلط کہتا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) نکاح ہو جائے گا پہلے لڑکی کو پڑھانا ضروری نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) زکوۃ انہیں دینے سے ادا نہ ہوگی زکوۃ دینے والا جس کی اولاد میں ہو، نہ انہیں دینے سے ادا ہو جوان کی اولاد کی اولاد ہو جیسے بیٹا، بیٹی ، پوتا، پوتی، نواسہ، نواسی ، باپ، ماں، دادا، دادی، نانا، نانی۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) معاذ اللہ قرآن کریم میں کہیں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی غیبت و برائی نہیں ہے۔ جس نے یہ کہا خارج از اسلام ہے تو بہ و تجدید ایمان و تجدید نکاح کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۵) موچھیں اتنی بڑھانا مکروہ تحریمی ہے کہ ہونٹ سے نیچے آکر پانی میں بھیگنے لگے پانی حرام نہیں مگر جبکہ موچھوں میں نجاست ہو ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۶) حضور سلام کی بعثت کے بعد نرا موحد جو حضور کی رسالت پر ایمان نہ لائے کافر ہے مستحق جہنم ہے یہ مسئلہ ضروریات دین سے ہے جس کا منکر کا فر ہے۔ درمختار میں ہے: وان انكر بعض ما علم من الدين ضرورة كفر بها الخ (1) اعراف جنت کی چاردیواری ہے۔ جلالین شریف میں زیر قولہ تعالیٰ وعلی الاعراف‘ ہے: ”وھو سور الجنة ( ) واللہ تعالیٰ اعلم (۷) وہ شخص کلمات مذکورہ سے کافر ہو گیا تو بہ و تجدید ایمان و تجدید نکاح اگر بیوی رکھتا ہو لازم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۸) ہاں قرابت نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی وجہ سے وہ تعظیم کا مستحق ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۹) بعض مفسرین کے نزدیک ایک روح ہے اور بعض کے نزدیک دو روح ایک باقی رہتی ہے دوسری جو وقت خواب قبض کر لی جاتی ہے اور اصح یہ ہے کہ ایک ہی روح واللہ تعالیٰ اعلم (۱) الدر المختار، کتاب الصلوة ، باب الامامة ، ج ۲، ص ۳۰۰ ، دار الكتب العلمية، بيروت (۲) تفسير الجلالين ٨ سورة الاعراف، ص ۱۳۳ ، مجلس برکات (۱۰) دور سے فاتحہ پڑھیں قبروں کو روند کر جانا جائز نہیں واللہ تعالیٰ اعلم (11) وارث کو دے اور وارث نہ ہو تو اس کی تجہیز و تکفین میں صرف کرے جو باقی بچے اسے صدقہ کر دے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله