تجلی الٰہی کی تحدید اور حقیقتِ محمدیہ کا غیب ہونا
سوال
نیز یہ کہ نور ذات لا محد ولا تصور کی تجلی بھی لا محد ولا تصور ہی ہوسکتی ہے پھر اس تجلی کومحد ودو مقید مانا جاسکتا ہے یا نہیں؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
حقیقت محمدیہ خلق سے غیب ہے، حضور سرور عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں : لم يعرفني حقيقة غير ربي (۱) تو خلق کی حقیقت تک رسائی نہیں اور علم الہی میں ضرور محدود ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۳۴۲–۳۴۵