نورِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پہلی مخلوق اور تجلی ہے
سوال
اللہ جل جلالہ نے اپنے نور سے سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کو ساری خلقت سے قبل خلق فرمایا، اس سلسلہ میں جہاں تک فقیر کی معلومات ہے وہ ارشادات علمائے کرام کی روشنی میں بس اتنی ہی ہے کہ اللہ جل جلالہ نے اپنے نور ذات کی پہلی تجلی ہی کا نام نوراحمدی وحقیقت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم قراردیا ہے۔
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
بیشک حضور سرور عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی پہلی مخلوق اور اس کی پہلی تجلی ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۳۴۲–۳۴۵