فضائے بسیط کی قدامت اور ازلیت کا رد
سوال
اور اگر اس میں شروع ہی سے موجود نہ تھی تو اس فضائے بسیط کا وجو د کب سے ہے؟ ازل ہی سے یا اس کے بعد؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
تمام مخلوقات حادثات ہیں اور ازل اسے کہتے ہیں جس کے پہلے کچھ نہ ہو تو از لیت خاصہ الوہیت ہے، اس کے ساتھ کوئی حادثات کیونکر جمع ہو سکتے ہیں؟ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۳۴۲–۳۴۵