کائنات کی تخلیق کا مقام اور کیفیت
سوال
اور اگر موجود تھی تو اس ساری کائنات کی تخلیق کہاں پر ہوئی ؟ اور کیونکر ہوئی ؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
تخلیق کہاں پر ہوئی؟ یا بلفظ دیگر یہ پوچھنا ہے کہ خالق کہاں تھا؟ اور وہ جہت و حیز سے منزہ ۔ تو کوئی کیا بتائے کہ کہاں ہوئی اور کیونکر ہوئی ؟ بس یہ ایمان ہے کہ مولیٰ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا ملہ سے عالم کو پیدا فرمایا۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۳۴۲–۳۴۵