پاگل شوہر کے عقد میں ہندہ کی موجودگی اور جانے سے انکار کا حکم
سے پاگل ہے ایسی صورت میں ہندہ بکر کے عقد میں ہے یا نہیں ؟ (۲) اور اگر قصہ صحیح ہے تو اس صورت میں جبکہ بکر پاگل ہے ، ہندہ جانے سے انکار کرتی ہے تو ہندہ کے بارے میں حکم شرعی کیا ہے؟ دلیل عقلیہ و نقلیہ کے ساتھ جواب تحریر فرمائیں۔
الجواب: المستقلتي: عبد الحمید مخدومی و محمد مسلم مقام جھیلیہا، پوسٹ گیپور ، گرنٹ اترولہ ،ضلع گونڈہ، یوپی تفصیل سے سوال کیا جائے۔ زید نے اپنی نابالغہ لڑکی کا نکاح خود کیا یا نکاح کسی اور نے پڑھایا اور زید کے اذن سے اگر دوسرے نے پڑھایا تو یہ نکاح کفو سے مہر میں بے غبن فاحش کے ہوا یا غیر کفو میں یا مہر میں غبن فاحش کے ساتھ ہوا؟ اور پدر نابالغہ نے خود پڑھایا تو وہ معروف بسوء اختیار تھا یا نہ تھا۔ یعنی پہلے اپنی نابالغ اولاد کا نکاح غیر کفو سے مہر میں غبن فاحش کے ساتھ کر چکا تھا یا نہیں ؟ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرلہ شب ۸ / رمضان المبارک ۱۴۰۸ھ