نابالغ لڑکا لڑکی کے نکاح کے بعد لڑکے کے مجنون ہونے کی صورت میں شرعی حکم
نابالغ لڑکا لڑکی کے نکاح سے متعلق غیر مفصل سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ : (1) زید نے اپنی لڑکی ہندہ کا عقد بکر کے ساتھ کر دیا تھا اس حال میں کہ ہندہ اور بکر دونوں نابالغ اور اب ہندہ بالغ ہو گئی ہے اور بکر بھی بالغ ہو گیا ہے۔ مگر اس حال میں کہ وہ پاگل ہے ، بکر یہ نہیں سمجھتا کہ میں کیا ہوں اور میرے ماں باپ کون ہیں اور روپیہ پیسہ کیا چیز ہے غرضیکہ وہ اپنا ہوش و حواس سب کچھ کھو بیٹھا ہے، اس کو کسی چیز کا بھی ہوش نہیں ہے اور لوگوں کے بتانے سے صاف معلوم ہوا ہے کہ وہ بچپن ہی
الجواب: المستقلتي: عبد الحمید مخدومی و محمد مسلم مقام جھیلیہا، پوسٹ گیپور ، گرنٹ اترولہ ،ضلع گونڈہ، یوپی تفصیل سے سوال کیا جائے۔ زید نے اپنی نابالغہ لڑکی کا نکاح خود کیا یا نکاح کسی اور نے پڑھایا اور زید کے اذن سے اگر دوسرے نے پڑھایا تو یہ نکاح کفو سے مہر میں بے غبن فاحش کے ہوا یا غیر کفو میں یا مہر میں غبن فاحش کے ساتھ ہوا؟ اور پدر نابالغہ نے خود پڑھایا تو وہ معروف بسوء اختیار تھا یا نہ تھا۔ یعنی پہلے اپنی نابالغ اولاد کا نکاح غیر کفو سے مہر میں غبن فاحش کے ساتھ کر چکا تھا یا نہیں ؟ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرلہ