نابالغی کے نکاح اور شوہر کے دوسری غیر مسلم عورت سے تعلق کے متعلق سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: میں مسماۃ رضیہ بیگم بنت شیخ رمضان مولا بخش راجستھان قریشی برادری سے تعلق رکھتی ہوں جب میری عمر ۲ سال کی تھی تو میرے والدین نے میری شادی کرادی اور آج میری عمر ۱۸ سال کی ہے۔ اب تک رخصتی نہیں ہوئی۔ میری شادی محمد قاسم ولد حبیب شمش الدین صاحب سے ہوئی تھی۔ محمد قاسم نے ایک غیر مسلم سے کرلی اور اس کا نام بھی مسلمان بنا کر رضیہ بیگم رکھا۔ اس سے ایک بچہ بھی ہے اور
المستقي رضیہ بیگم بات شیخ رمضان، مولا بخش، اکوله تفصیل سے سوال کیا جائے محمد قاسم ہنگام نکاح بالغ تھا یا نہیں ؟ اگر بالغ تھا تو شراب نوشی کی عادت اس میں اس وقت تھی یا نہیں ؟ اور اگر اس وقت یہ عادت تھی تورضیہ کے والد کو ہنگام نکاح اس کا علم تھا یا نہیں؟ نیز یہ بھی لکھیں کہ رضیہ کے والد نے یہ نکاح خود کیا یا اس کی وکالت سے کسی اور نے ؟ اگر رضیہ کے والد کے وکیل نے یہ نکاح کیا تورضیہ نے بعد بلوغ یا بالغ ہو کر اسے جب نکاح کا علم ہوا، اس نکاح کو فوراً رد کر دیا یا توقف کیا ؟ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرله ۱۳ جمادی الآخره ۱۴۰۴ھ