بینک سود، دیوبندیوں سے میل جول، توبہ نامہ کی واپسی اور نماز کے متعلق مختلف سوالات
(1) آج کل بینک اور ڈاکخانوں میں روپے جمع کرنے پر جو رقم زائد ملتی ہے اسے لینا کیسا ہے؟ اگر کوئی اسے سود سمجھتا ہے اور سود سمجھ کر خود بھی نہیں لیتا اور دوسروں کو بھی اس رقم کے لینے سے روکتا ہے اس شخص کا کیا حکم ہے؟ (۲) زید دیو بندیوں کی مجلسوں میں آتا جاتا تھا اور دیو بندی لوگوں سے میل جول بھی رکھتا تھا ایک سنی عالم نے اس سے چند سوالات کئے تو زید نے سنی عالم کے ہاتھ پر تو بہ کی ساتھ ہی ساتھ تو بہ نامہ تحریر کر کے انہیں سنی عالم کو دیا پھر ان سنی صحیح العقیدہ عالم نے زید کے تو بہ نامہ کو یہ سوچ کر عوام الناس کے جلسہ میں پڑھ کر سنایا کہ زید کے متعلق سنی عوام میں جو غلط باتیں مشہور ہیں وہ سب ختم ہو جائیں اور سنی حضرات زید کو اپنی مجلسوں میں شامل کریں لیکن جب سنی عالم نے زید کے تحریری تو بہ نامہ کو پڑھ کر عوام الناس کے سامنے سنا یا تو زید کے چند خیر خواہ جو اس کے پہلے کے ہم نشینوں میں سے تھے انہوں نے بھی اسے سنا اور زید کو اپنا تو بہ نامہ واپس لینے کو کہا تو زید نے اپنا تو بہ نامہ واپس لے لیا۔ اس صورت میں زید مرتد ہو گیا یا مسلمان رہا؟ زید کی بیوی نکاح سے خارج ہو گئی یا نہیں؟ اگر اس حالت میں زید نماز پڑھاتا ہے تو زید کے پیچھے نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ زید نکاح پڑھا تا ہے تو نکاح ہوتے ہیں یا نہیں؟ اب تک اس تو بہ نامہ کو واپس لینے کے بعد زید نے جتنی نمازیں جتنے نکاح پڑھائے ہیں وہ منعقد ہوئے یا نہیں؟ (۳) مذکورہ بالا زید کے ساتھ میل جول رکھنے، اٹھنے بیٹھنے والے کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟ (۴) زید نماز میں پیر کا انگوٹھا نہیں لگا تا اور قعدہ میں دونوں سرین پر بیٹھتا ہے ، آیا نماز میں انگوٹھے کے نہ لگانے اور قعدہ میں سرین پر بیٹھنے سے نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ (۵) نماز میں کسی قسم کی چاندی ساڑھے چار ماشہ کے علاوہ) کوئی انگوٹھی یا چین دار گھڑی یہ سنکر نماز پڑھی تو کیا نماز ہو جائے گی ؟ اگر نہیں ہوگی تو کیوں؟ (1) لاؤڈ اسپیکر پر نماز کا کیا حکم ہے۔ (۷) دیو بندیوں بد مذہبوں سے میل جول رکھنے ان کے ساتھ سلام وکلام کرنے ان کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے والے نے نماز پڑھائی تو نماز ہوئی یا نہیں ؟
الجواب: کفش بردار خادم: غلام مصطفی قادری ابن الحاج شہاب الدین صاحب قادری مکان نمبر ۲ ۔ سگر امپورہ مولوی اسماعیل اسٹریٹ سورت (گجرات) (1) خالص مباح ہے کہ حربی کا مال ہے جو مسلم کو محض اسکی رضا سے بلا عذر شرعی و بدعہدی ملتا ہے اور حربی سے مسلم کو جو کچھ یوں ملے وہ اسے حلال ہے اسے سود سمجھنا جائز نہیں اور اس رقم کو نہ لینا، دوسروں کو نفع پہچانا اور خود کو اور دوسروں کومحروم کرنا ہے۔ اس رقم کے بابت صریح جزئیہ ہدایہ شریف کا یہ ہے: لاربا بين المسلم والحربي في دار الحرب لان مالهم مباح فی دار هم فبای طریق اخذه المسلم اخذمالامباحا اذالم يكن فيه غدر ) واللہ تعالیٰ اعلم تفصیل کے لئے رسالہ بینک مرتبہ قاضی عبد الرحیم صاحب زید مجدہ یا ہمارا مفصل فتوی ملاحظہ ہو۔ (۲) زیدا گر تو بہ ہی سے پلٹ گیا تو مرتد ہو گیا اور اسکی بیوی اس کے نکاح سے خارج ہوگئی اور اسکی اقتداء باطل محض اور نماز فاسد جتنی نمازیں زید نے پڑھائیں وہ سب فاسد ہو ئیں جنہوں نے نادانستہ اسکی اقتدا ان نمازوں میں کی ان پر اس کا اعادہ فرض ہے، درمختار میں ہے: ،، وان انكر بعض ما علم من الدين ضرورة كفر بها فلا يصح الاقتداء به اصلا (۲) ملخصا، اسی میں ہے: وو وارتداداحدهما فسخ عاجل،ملخصاً(۳) اور جنہوں نے اسے بعد ارتداد دانستہ امام بنایا ان پر تو بہ وتجدید ایمان فرض ہے اور بیوی رکھتے ہوں تو تجدید نکاح بھی کریں کہ مرتد کو امام بنانا اسکی تعظیم ہے اور اسکی تعظیم کفر ہے۔ (1) (۲) الهداية ، كتاب البيوع ، باب الربوا ج ۲ ص ۷۰ مجلس برکات الدر المختار كتاب الصلاة، باب الامامة ، دار الكتب العلمية، بيروت (۳) تنوير مع الدر المختار، کتاب النکاح باب نکاح الکافر، ج ۴، ص ۳۶۶، دار الكتب العلمية، بيروت اسی در مختار میں ہے: لو سلم على الذمى تبجيلا يكفر لأن تبجيل الكافر كفر ،، اور جو نکاح اسنے پڑھائے وہ صحیح ہو گئے کہ یہ تو کیل ہے اور کافر اپنی وکالت سے جو عقد کر دے وہ صحیح ہو جاتا ہے کمافی الھندیہ وغیر ہا البتہ اسے بعد ارتداد و کیل نکاح کرنا حلال نہ تھا جس سے تو بہ لازم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) اسکے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے جبکہ اسکا یہ جرم ثابت و مشتہر ہو کہ وہ فاسق معلن لوقدموا فاسقاياثمون بناء على ان كراهة تقديمه كراهة تحريم (۲) ہے غنیہ میں ہے: ،، در مختار میں ہے: كل صلاة اديت مع كراهة التحريم تجب اعادتها (۳) اور اگر وہ اس کے کفر سے راضی ہے تو اسی کی طرح کا فر ہے اور اس کا وہی حکم ہے جو زید کا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) اگر بقیہ انگلیوں کے پیٹ (اگر چہ ایک ہی انگلی کا پیٹ لگے ) لگ جاتے ہیں تو نماز ہو جاتی ہے مگر سب انگلیوں کا پیٹ لگا ناسنت مؤکدہ ہے یونہی قعدہ میں جس کیفیت پر مرد بیٹھتے ہیں اسکی کیفیت پر بیٹھنا سنت مؤکدہ ہے جسکے ترک کی وعید حدیث میں ہے: ”من ترک سنتی لم ینل شفاعتی (۴) ،، واللہ تعالیٰ اعلم (۵) نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی کہ اس ناجائز انگوٹھی اور چین کو پہنکر نماز پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب یونہی جو اسے پہننے کا عادی ہے اسکی نماز ہے تو بہ صحیحہ مکروہ تحریمی ہوگی واللہ تعالیٰ اعلم (1) لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نماز میں ممنوع ہے کہ مظنہ فساد نماز ہے اور بعض صورت میں اس کی اور ایک صورت میں ان میں مقتدیوں کی جو محض اسکی آواز پر اعتماد کر کے رکوع وسجود کر یں نماز فاسد ہوتی ہے، تفصیل کے لئے التحقیق المتکبر وغیرہ رسائل علمائے اہل سنت ملاحظہ ہوں، واللہ تعالیٰ اعلم (۷) ان کے پیچھے نماز کا حکم تفصیل کے ساتھ وہی ہے جو سوال نمبر ۳ میں گذرا۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ ۲۱ / ذی قعدہ ۱۴۰۳ھ