داڑھی منڈے کو مکبر بنانا اور اس کی تکبیر پر نماز کا شرعی حکم
سوال
داڑھی منڈے کی تکبیر پر نماز ہوگی یا نہیں؟ فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ: داڑھی منڈا اگر مکبر ہے تو اس کی تکبیر پر نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: نماز ہو جائے گی مگر اسے مکبر بنانا جائز نہیں۔ حدیث میں ہے: "من استعمل رجلا من عصابة وفيهم من هو ارضى لله منه فقد خان الله ورسوله والمومنين (1) (1) فيض القدير شرح الجامع الصغير من احاديث البشير والنذير حرف الميم، ج۶، ص ۷۳، دار الكتب العلمية، بيروت جو کسی جماعت سے کسی کو کسی کام کے لئے مقرر کرے اور ان میں وہ ہو جو اللہ کو اس سے زیادہ پسند ہو تو اس نے بے شک اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم مسلمانوں کی جماعت سے خیانت کی۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۳ · صفحہ ۱۷۴–۱۷۵
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
افطار میں تعجیل اور مؤذن کے لیے افطار کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
داڑھی منڈے شخص کی اذان و اقامت کا شرعی حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
جمعہ کی اذانِ ثانی کا مقام اور مسجد کے اندر اذان کی کراہت و ممانعت
باب: کتاب الصلوٰۃ
اذان کے بعد صلاۃ و تثویب کی ابتدا اور اس کا شرعی حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
اذان خارج مسجد حدود مسجد میں مسنون ہے!
باب: کتاب الصلوٰۃ