بوقت اقامت امام و مقتدی جی علی الفلاح پر کھڑے ہوں! جو شخص اقامت کے وقت آئے وہ کیا کرے؟
محترم جناب مفتی صاحب دامت فیوضکم ! السلام علیکم ذیل کے مسئلہ میں شرع شریف کا حکم مطلوب ہے۔ اس مسجد میں پچھلے دو سال سے یہ رویہ اپنایا جا رہا ہے کہ جب مؤذن اقامت کی تکبیر کہتا ہے۔ اور حی علی الفلاح پر پہونچتا ہے تو لوگ نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں اور اس کے پہلے بیٹھے رہتے ہیں۔ جبکہ پہلے تکبیر شروع کرتے ہی کھڑے ہو کر صفیں درست کر لیا کرتے تھے اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ موذن جیسے ہی اللہ اکبر کہے اور کوئی شخص فوراً آیا یا کھڑا تھا تو کھڑا نہیں رہے گا بلکہ جلدی سے بیٹھ جاویگا اور جب موذن حی علی الفلاح پر پہنچے گا تو پھر کھڑا ہو گا۔ اس سے ایسادیکھا جاتا ہے کہ صنفیں درست ہونے میں
مسئله - ۸۶ فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۲۶ /شعبان ۱۴۰۲ھ بوقت اقامت امام و مقتدی جی علی الفلاح پر کھڑے ہوں! جو شخص اقامت کے وقت آئے وہ کیا کرے؟ محترم جناب مفتی صاحب دامت فیوضکم ! السلام علیکم ذیل کے مسئلہ میں شرع شریف کا حکم مطلوب ہے۔ اس مسجد میں پچھلے دو سال سے یہ رویہ اپنایا جا رہا ہے کہ جب مؤذن اقامت کی تکبیر کہتا ہے۔ اور حی علی الفلاح پر پہونچتا ہے تو لوگ نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں اور اس کے پہلے بیٹھے رہتے ہیں۔ جبکہ پہلے تکبیر شروع کرتے ہی کھڑے ہو کر صفیں درست کر لیا کرتے تھے اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ موذن جیسے ہی اللہ اکبر کہے اور کوئی شخص فوراً آیا یا کھڑا تھا تو کھڑا نہیں رہے گا بلکہ جلدی سے بیٹھ جاویگا اور جب موذن حی علی الفلاح پر پہنچے گا تو پھر کھڑا ہو گا۔ اس سے ایسادیکھا جاتا ہے کہ صنفیں درست ہونے میں دشواری ہوتی ہے اور امام کو نماز شروع کرنے میں کچھ وقت لگ جاتا ہے اس کے متعلق بالتفصیل بیان کریں نوازش ہوگی۔ الجواب: المسلاتي محمد ظہیر خاں قصبہ وڈاکخانہ دودھی ضلع مرزا پور یوپی فی الواقع ہمارے ائمہ کرام کے نزدیک یہی مستحب ہے کہ حی علی الفلاح پر مقتدی و امام کھڑے ہوں جبکہ امام محراب میں بیٹھا ہو۔ در مختار میں ہے: والقيام لامام ومؤتم حين قيل حی علی الفلاح (1) ہندیہ میں ہے: يقوم الامام والقوم اذا بلغ المؤذن حى على الفلاح عند علمائنا الثلثة هو الصحيح کذافی المضمرات (۲) اور اقامت کے دوران اگر کوئی آئے تو اسے حکم یہ ہے کہ کھڑا نہ رہے بلکہ بیٹھ جائے پھر جب مؤذن حی علی الفلاح کہے تو کھڑا ہو اور پہلے سے کھڑا رہنا مکروہ ہے۔ رد المحتارو ہندیہ میں ہے: يكره له الانتظار قائما ولكن يقعد ثم يقوم اذا بلغ المؤذن حى على الفلاح (۳) یہاں سے ظاہر ہوا کہ پہلے سے کھڑا رہنا مکر وہ اس سے بچنا چاہئے حی علی الفلاح پر کھڑے ہوں اور اسی وقت صفیں درست کریں اور صفیں درست کرنا یہ ہے کہ کندھے سے کندھے مل جائیں اس میں کتنی دیر لگتی ہے؟ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۳۰ / رجب المرجب ۵۱۴۰۶