فاسق و فاجر کی اذان کا حکم اور مزار پر سجادہ کی جگہ بیٹھنا
سوال
۱۴/ ذوالحجہ ۵۹۹ کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسائل ذیل میں کہ: (1) جو شخص فاسق و فاجر ہو اور شراب ولواطت میں مبتلا ہوایسے شخص سے اذان واقامت پڑھوانا کیسا ہے؟ (۲) کیا ایسا شخص مزار شریف پر بیٹھ کر سجادہ کی جگہ اپنے یا بڑوں کیلئے ایصال ثواب کر سکتا ہے حکم شرعی سے آگاہ فرما یا جاوے۔ راقم : حبیب احمد ، مدرس مدرسہ بحر العلوم قصبہ بیری
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: (1) اگر اس کا یہ جرم شرعاً ثابت ہے تو اسکی اذان مکروہ ہے اور ا قامت بھی اس سے نہ کہلوائی جاوے۔ (۲) ایصال ثواب کی دعا سے ممانعت نہیں ہاں اسے جائے عظمت پر بٹھانا منع ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۳ · صفحہ ۸۵
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
مسجد کے اندر اذان دینے کی شرعی حیثیت اور فقہی کتب کے حوالہ جات
باب: کتاب الصلوٰۃ
فاسق کی اذان و اقامت، تبلیغی جماعت اور بہار شریعت کی حجیت سے متعلق سوالات
باب: کتاب الصلوٰۃ
مسجد میں اذان دینے، حی علی الصلاۃ پر منہ پھیرنے اور وقت عشاء سے متعلق مسائل
باب: کتاب الصلوٰۃ
اقامت کھڑے ہو کر سننا کیسا ؟ جمعہ میں اذان ثانی کہاں ہو؟
باب: کتاب الصلوٰۃ
مسجد کے اندر اذان کے مکروہ ہونے اور باہر اذان دینے کی فضیلت کے بارے میں
باب: کتاب الصلوٰۃ