شوہر کا بیوی کو نان و نفقہ نہ دینے اور غائب ہو جانے پر طلاق حاصل کرنے کا حکم
سوال
رسی سے باندھے اور کہتا ہے کہ بیوی کو چھوڑ دوں گا لیکن دوست کو نہیں چھوڑوں گا۔ قریباً چار مہینے سے زید فرار ہے لڑکی کے کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں کر گیا تھا، لڑکی اپنے ماں باپ کے یہاں ہے، باپ پیروں سے کمزور ہے غرضیکہ لڑکی کو بہت پریشانی ہے اس میں شرعی کیا حکم ہے؟ کہ اس پر عمل کیا جاوے۔ آپ کا فرمانبردار خادم : امام شاہ ساکن قصبہ برکھیڑہ کلاں ، ڈاکخانہ خاص برکھیڑہ ، پیلی بھیت
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: صورت مسئولہ میں شخص مذکور سے ہر ممکن صورت طلاق لینے کی کی جائے خواہ کچھ رو پیدے کر یا مہر معاف کر کے اس کی مرضی سے تحریری طلاق یا اسے حاکم وغیرہ کے ذریعہ دباؤ بنا کر زبردستی زبانی طلاق لی جائے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۲۱ رشوال المکرم ۱۳۹۶ قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۷ · صفحہ ۲۳۶
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
شوہر کے تحریری فیصلے پر دستخط کرنے سے طلاق کے وقوع کا حکم
باب: کتاب الطلاق
طلاق کی تعداد میں میاں بیوی کے درمیان اختلاف اور رجعت کا مسئلہ
باب: کتاب الطلاق
کسی دوسرے کے لکھے ہوئے طلاق نامہ پر شوہر کے دستخط کرنے کا حکم
باب: کتاب الطلاق
تین طلاقوں کے بعد دوسری شادی کرنے والی عورت پر پہلے شوہر کا دعویٰ
باب: کتاب الطلاق
اکراہ شرعی کی تعریف اور زبردستی انگوٹھا لگوانے کا حکم
باب: کتاب الطلاق