تین طلاق کے بعد دوبارہ نکاح کے لیے حلالہ کا طریقہ اور حکم
سوال
۸۰ برس کی عمر میں طلاق مغلظہ دی تو اب دوبارہ رکھنے کی کیا صورت ہوگی؟ کیا فرماتے ہیں علمائے اہل سنت و مفتیان مسلک اعلیٰ حضرت رضی المولیٰ تعالیٰ عنہ زید تقریباً اسی برس کا ضعیف و نحیف ہے، اس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی ہیں اب اس کی مطلقہ بیوی چاہ رہی ہے کہ پھر اس سے نکاح کرے۔ لہذا شو ہر اول سے نکاح کرنے کی پوری تفصیل مرحمت فرمائیں! المستفتی: چھلکے خاں محله سرخه، بریلی شریف
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: بیوی فوراً نکاح سے باہر ہو کر ایسی حرام ہوگئی کہ اب بے حلالہ حلال نہیں۔ حلالہ یہ ہے کہ عورت عدت گزار کر دوسرے سے نکاح صحیح کر کے جماع کرائے وہ بعد جماع طلاق دیدے یا مرجائے یا معاذ اللہ مرتد ہو جائے پھر بعد عدت شوہر اول سے نکاح کر سکے گی ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۱۴؍ جمادی الاخریٰ ۱۳۹۷ھ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۷ · صفحہ ۱۳۳
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
طلاق کا ثبوت بہ صورت انکار شوہر گواہان عدول کی شہادت شرعیہ پر موقوف ہے
باب: کتاب الطلاق
تین بار 'تینوں طلاق ختم ہو گئی' کہنے سے وقوعِ طلاق کا حکم
باب: کتاب الطلاق
شوہر دو طلاق کا اقراری جبکہ گواہان تین بتاتے ہیں تو حکم دو کا ہوگا یا تین کا ؟
باب: کتاب الطلاق
تین طلاق کے وقوع اور حلالہ کی شرائط و طریقہ کار کا بیان
باب: کتاب الطلاق
جھگڑے کی وجہ سے تین طلاق دے دی اب ساتھ رہنا چاہتے ہیں!
باب: کتاب الطلاق