ہمارے یہاں دو شخصوں میں ایک مسئلہ زیر بحث ہے لیکن دونوں ہی ع
ہمارے یہاں دو شخصوں میں ایک مسئلہ زیر بحث ہے لیکن دونوں ہی علم نام نہیں رکھتے محض حافظ ہیں یا کچھ اردو کتاب دیکھ لی ہیں مسئلہ یہ ہے کہ روح کو ایک صاحب قدیم اور اللہ کا راز مانتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ روح غیر مخلوق ہے جبکہ دوسرے صاحب یہ کہتے ہیں کہ یہ عقیدہ آریوں سے مشابہ ہے اہل سنت و جماعت کا عقیدہ یہ ہے کہ روح مخلوق ہے اور غیر قدیم ہے چونکہ غیر مخلوق ماننے سے شرک لازم آتا ہے ان میں کون حق پر ہے ذرا تفصیل سے مکمل مختصر تحریر فرما ئیں ۔
الجواب: (1) بیشک روح مخلوق الہی ہے اور ہر مخلوق حادث ہے اور کوئی حادث قدیم نہیں اور قدیم ہونا خاص اللہ تبارک وتعالی کی صفت ہے جو شخص اللہ تعالی کی ذات وصفات کے سوا کسی شئی کو قدیم مانے وہ مشرک ہے۔ جو یہ کہتا ہے کہ روح غیر مخلوق وقدیم ہے محض بے دلیل بات کہتا ہے اور اس کا یہ جملہ کفریہ ہے جس سے اس پر تو بہ وتجدید ایمان فرض ہے اور بیوی رکھتا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے۔ واللہ تعالی اعلم