روح کے قدیم یا حادث ہونے اور اللہ تعالیٰ کی صفت قدیم کا بیان
محد ومی حضرت مفتی اعظم ہند براے اہل سنت و جماعت بریلی شریف ! عرض ہے کہ مندرجہ ذیل مسائل میں علمائے دین کیا فرماتے ہیں؟ السلام علیکم مستند کتب کے حوالے سے تحریر فرمائیں! (1) ہمارے یہاں دو شخصوں میں ایک مسئلہ زیر بحث ہے لیکن دونوں ہی علم نام نہیں رکھتے محض حافظ ہیں یا کچھ اردو کتاب دیکھ لی ہیں مسئلہ یہ ہے کہ روح کو ایک صاحب قدیم اور اللہ کا راز مانتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ روح غیر مخلوق ہے جبکہ دوسرے صاحب یہ کہتے ہیں کہ یہ عقیدہ آریوں سے مشابہ ہے اہل سنت و جماعت کا عقیدہ یہ ہے کہ روح مخلوق ہے اور غیر قدیم ہے چونکہ غیر مخلوق ماننے سے شرک لازم آتا ہے ان میں کون حق پر ہے ذرا تفصیل سے مکمل مختصر تحریر فرما ئیں ۔ (۲) ایک حافظ صاحب یہ کہتے ہیں کہ حضور پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا نتیجہ شریف حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے کیا تھا کیا یہ ہی ہے اگر میچ نہیں تو غلط بات حضور پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنے کا کیا گناہ ہے۔ (۳) مزارات اولیاء پر مستورات کے جانے کی اجازت شریعت میں ہے یا نہیں؟ (۳) مدرسہ کی عمارت سے مسجد کو نفع پہونچایا جاسکتا ہے یا نہیں؟ کرایہ پر دینا چاہئے یا نہیں ؟ امید جلد جواب سے نواز ینگے کرم ہوگا ۔ فقط المستفتی : غلام کبر یا آزاد چشتی قادری، قصبہ چھپر ضلع علی گڑھ قبلہ وکعبہ جناب از ہری صاحب دام طفلم ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته مزاج شریف بعد دست بوسی کے عرض خدمت یہ ہے کہ مندرجہ ذیل سوالوں کے جوابات دینے کی زحمت گوارہ فرما ئیں ۔ ہم آپ کے ممنون و مشکور ہونگے ۔ (1) پیلی بھیت کے اللہ ھو میاں کون تھے اور ان کے بارے میں حضور مفتی اعظم ہند دامت برکاتہم القدسیہ کا کیا فتوی ہے؟ (۲) لوگوں کا اللہ ھو میاں“ کہنا کیسا ہے؟ (۳) اپنے کو اللہ ھو میاں“ کہلوانا کیسا ہے؟ (۴) کیا حضرت سید نا شاہ بدیع الدین قطب مدار رضی اللہ تعالی عنہ کا سلسلہ مداریہ سوخت ہو گیا ہے اگر ہاں تو کس طرح؟ (۵) کیا مدار یہ سلسلہ کے سوخت ہونے پر یقین رکھنا ایمانیات و بنیادی عقائد میں شامل ہے؟ (1) کسی سلسلہ کے سوخت ہونے کا اسلام میں کیا مقام ہے؟ (۶) المستفتی: از محمد عرفان القادری مصطفوی ، طلاق محل کا نپور متعلم ایم اے
الجواب: (1) بیشک روح مخلوق الہی ہے اور ہر مخلوق حادث ہے اور کوئی حادث قدیم نہیں اور قدیم ہونا خاص اللہ تبارک وتعالی کی صفت ہے جو شخص اللہ تعالی کی ذات وصفات کے سوا کسی شئی کو قدیم مانے وہ مشرک ہے۔ جو یہ کہتا ہے کہ روح غیر مخلوق وقدیم ہے محض بے دلیل بات کہتا ہے اور اس کا یہ جملہ کفریہ ہے جس سے اس پر تو بہ وتجدید ایمان فرض ہے اور بیوی رکھتا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے۔ واللہ تعالی اعلم (۲) میری نظر سے نہ گزرا اس امر کا ثبوت انھیں سے طلب کیا جائے۔ واللہ تعالی اعلم (۳) فی زماننا اجازت نہیں۔ واللہ تعالی اعلم (۳) مدرسہ سے مسجد کو نفع پہنچانا جائز نہیں اور اسے کرایہ پر اٹھانا بھی جائز نہیں۔ واللہ تعالی اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صبح الجواب ۔ واللہ تعالی اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی ۲۶ / جمادی الاخره ۱۴۰۲ھ